(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عراقی مجاہدین حشد شعبی کو کمزور کرنے کے لئے کوشش کرنے کا مقصد ہے کہ جس کے ذریعے عراق کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مجبور کرنا ہے۔
صوبہ دیالہ کی ایک معروف قبائلی شخصیت الشیخ عبد اللہ الجبوری نے عراقی مجاہدین حشد شبعی پر حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حشد شعبی عراق کے استحکام اور سلامتی کی بنیاد ہے جس نے امریکہ کی پیداکردہ دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر کے عراق کو نجات دی ہے ، بعض قوتیں اس کو کمزور کرکے عراق کو پھر خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہیں تاکہ عراق کو قاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے
ایک ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی گرفتار
ان سے قبل قبائلی رہنما شیخ جلال العبیدی نے بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روز بروز ان کے اطمینان میں اضافہ ہو رہا ہے کہ عراق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اتفاقی نہیں ہے بلکہ ایک مستقل منصوبہ ہے جو بیرونی طاقتیں اندورنی حمایت سے چلا رہی ہیں اور اس کا براہ راست مقصد حشد شعبی کو کمزور کرنا ہے۔
العبیدی نے کہا کہ حشد شعبی تعلقات کی بحالی کے منصوبے سے مقابلے کی بنیاد ہے اور اسی لئے یہ مقاومتی گروہ اور اس کی قیادت بعض بیرونی قوتوں سے وابستہ گروہوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔