(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عراقی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد کی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ ہیں، اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعراق کےکردستان علاقے میں اربیل جہاں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے چند روز قبل امریکی قونسل اور صہیونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا سے متعلق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اربیل کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی طیارے نے لینڈنگ کی ہے۔
اس حوالے سے اربیل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر احمد ہوشیار نےاپنے بیان میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ ہیں اور اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
احمد ہوشیار نے مزید کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود سے اسرائیل کے کسی طیارے کے گزرنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ کے بارے میں جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔