(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رمضان شریف نے کہااگرعراقی انتظامیہ اپنے ملک سے صیہونی مراکز کو ہٹانے کی کارروائی نہیں کرتی اور اس علاقے سے ہماری سکیورٹی کے لئے خطرہ برقرار رہتا ہے تو ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گے.
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے عراق کے کردستان علاقے میں اربیل کے مقام پر صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہاں سے اب بھی صہیونی اڈوں کو ختم نہیں کیا گیا تواس سے بڑی کارروائی کی جائے گی۔
ایران کے پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہمارا قومی تحفظ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے اوراسے عبور کر نے والا ہمارے نشانے پرہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرعراقی انتظامیہ اپنے ملک سے صیہونی مراکز کو ہٹانے کی کارروائی نہیں کرتی اور اس علاقے سے ہماری سکیورٹی کے لئے خطرہ برقرار رہتا ہے تو ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گےاور ایسی کسی بھی چھاونی کو تباہ کرنا ہمارا حق ہے جہاں سے ایران کی سکیورٹی پر حملہ ہو۔
واضح رہے کہ عراق میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے مختلف موقعوں پر بارہاعراقی کردستان علاقے کو موساد کے اُس اڈے کی بابت خبردار کیا تھا کہ جسکے خلاف پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے ابھی حال میں کارروائی کی ہےاورصیہونیوں نے خود اس بات کو تسلیم کیا کہ انکے ڈرون نے اربیل کی چھاونی سے اڑ کر ایران کے صوبے کرمانشاہ میں ایک فوجی چھاونی کے اوپر پرواز کی تھی۔