(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسلم اسکالرز کی انجمن نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک سائنسی لیکچر کا بھی اہتمام کیا جس کے لیے ‘فلسطینی کاز کے بارے میں عراقی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے ایک ماڈل‘ کا عنوان منتخب کیا گیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز عراق میں مسلم اسکالرز کی انجمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مظلوم شہریوں کے ساتھ اسرائیلی تسلط کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے 45 سے زائد ممالک میں القدس انٹرنیشنل ویک کا اہتمام کیا گیا ہے جو 8 مارچ سے 14 مارچ تک منایا جا رہا ہے۔
عراقی علما ایسوسی ایشن کی خصوصی میٹنگ میں عالمی القدس ہفتہ کی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر سیاست اور میڈیا کے دو شعبوں کے علاوہ خصوصی طور پر القدس کے حوالے سے ہونے والی متعدد تقریبات، سرگرمیوں اورعلما کی طرف سے خصوصی بیانات شائع کر ے گاجس کا مقصد ہفتہ القدس منانے کا مقصد القدس اور فلسطین کے لیے عراقیوں کی وفاداری کو اجاگر کرنے کے علاوہ اس کے اہداف اور مقاصد کو واضح کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم اسکالرز کی انجمن نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک سائنسی لیکچر کا بھی اہتمام کیا جس کے لیے ‘فلسطینی کاز کے بارے میں عراقی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے ایک ماڈل‘ کا عنوان منتخب کیا گیا۔