• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی وزیرخارجہ کا حماس کے سربراہ سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں  کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

منگل 09-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایرانی وزیرخارجہ کا حماس کے سربراہ سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہ نماؤں نے غاصب ریاست کی محصور غزہ  پر وحشیانہ بمباری پر تبادلہ خیال  اور صہیونی دشمن کے خلاف ہر محاذ پرمقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزاحمتی تحریک حماس کی  جانب سے جاری کردہ بیان میں  بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان  نے  اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غزہ پر صہیونی جارحیت، بچوں اور خواتین سمیت شہدا ءکی تعداد 30 ہوگئی 

ایرانی وزیرخارجہ  نے صہیونی ریاستی دہشتگردی کے آخری ناقابل تسخیر مزاحمت اور اس کے نتیجےمیں شہید ہونے والے کے شہداء کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔امیر عبداللہیان نے فلسطینی خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کے صیہونیوں کے جرم کو مایوسی اور کمزوری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران  مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی  تحریکوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں اسماعیل ھنیہ کے موقف کو سراہتاہے اور  اس اتحاد کو بڑی کامیابی سمجھتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ ایک بار پھر مزاحمت کار صیہونی دشمن کی وسیع فوجی طاقت کے مقابلے میں کھڑی ہوئی اور انہیں دو دن کے اندر مزاحمت کی شرائط پر مبنی جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کیا۔

عبداللہیان نے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے سیاسی اور میدانی سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت اور مزاحمت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں  کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح  رہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جمعہ کو جارحیت کا آغاز کیا۔ یہ جارحیت اتوار کی شام تک جاری رہی جس میں اب تک 15 بچوں اور چار خواتین سمیت 45 فلسطین شہید اور 360 زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: اسماعیل ھنیہاسمعٰیل ھنیہایرانی وزیرحسین امیر عبداللھیانصہیونی ریاستغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.