• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی جوہری تنصیب میں صہیونی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی

بدھ 16-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایرانی جوہری تنصیب میں صہیونی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی انٹیلی جنس کی اطلاعات پر کسی قسم کے  نقصان سے قبل اسرائیل کے منصوبے  کا پردہ فاش ہو گیا اورایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے سیل کے تمام ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سےایران کی جوہری تنصیب (فردو) میں تکنیکی ماہرین تک پہنچنے کیلیے ایرانی سیل کے کچھ ارکان کی مدد سے تخریب کاری کی کوشش کی جسے فوری اور بروقت کارروائی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس موساد نے فردو ایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹیکنیشن تک پہنچنے کی کوشش کی اس کے لیے  انہوں نے خطرناک عناصر کو بھرتی کیا تھا جو  اس ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے فردو تنصیب میں تخریب کاری کی ایک بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس  کی اطلاعات پر کسی قسم کے  نقصان سے قبل اسرائیل کے منصوبے  کا پردہ فاش ہو گیا اورایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے سیل کے تمام ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کا یہ دوسرا اہم ترین پلانٹ فردو جوہری تنصیب 2006 میں جنوبی تہران کے پہاڑوں میں خفیہ طور پر بنایا گیا تھاجس کا انکشاف 2009 میں ہواالبتہ اسے چٹانوں سے بھری پہاڑی چوٹی  کے نچلے حصے میں 80 میٹر گہرائی میں بنایا گیا تھا تاکہ کسی بھی حملے سےاس کو  قدرتی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Tags: ایرانایرانی جوہری تنصیبتہرانصہیونی تخریب کاریصہیونی ریاست اسرائیلفردوموساد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.