• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید مؤخر نہیں ہو سکتی ، جرمن چانسلر

جمعرات 03-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید مؤخر نہیں ہو سکتی ، جرمن چانسلر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اولاف شوسل نے ایران  سے متعلق پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی موجودہ مخلوط حکومت کے سربراہ ،سوشل ڈیموکریٹ سیاست دان اولاف شولس جو  وفاقی جرمن چانسلر کے طور پرقابض ریاست اسرائیل کے دورے پر ہیں ،ایران اسرائیل مخالف تعلقات میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ویانہ میں مزاکرات کے سلسلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی اب مزید مؤخر نہیں ہو سکتی، اسرائیل اس معاہدے کی بحالی کا انتہائی حد تک مخالف ہے۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے  ایران  سے متعلق   اپنی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی جلدکسی نتیجے پر پہنچنا   بہت ضروری ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد یروشلم میں جس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس میں دونوں ممالک کے مابین ایران سے متعلق ان کی پالیسیوں میں پایا جانے والا اختلاف رائے چھپا نہ رہ سکا۔

جرمنی کی طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی خاتون چانسلر انجیلا مارکل کے جانشین کے طور پر اولاف شولس اور اسرائیل بارہا مرتبہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے والے بینجمن نیتن یاہو کے پس رو کے طور پر وزیر اعظم نفتالی بینیٹ دونوں ہی نئے حکومتی سربراہان اپنے اپنے عہدوں پر نئے ہیں تاہم دونوں کو ہی اس وقت عالمی  سطح پر ایسے سیاسی حالات کا سامنا ہے، جو ان کے لیے قیادت کا امتحان ثابت ہو رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلانجیلا مارکلاولاف شولسایرانی جوہری معاہدہبینجمن نیتن یاہوجرمن چانسلرنفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.