(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل کےصہیونی حکام پہلے ہی ویانامیں ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات کی مخلافت کرچکا ہے جس کے بعد اس نئی کامیابی نے اسرائیلی میڈیا میں خاصی ہل چل مچادی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی عسکری طاقت میں بھرپور اضافے کی صورت میں ڈرون میزائلز کی کامیابی نے دشمنوں خاص طو رپرقابض ریاست اسرائیل کے ہوش اڑا دیےہیں اور زمین دوز ڈرون بیس کے قیام کے بعد یہ 100 سے زائد ڈرونز جن پر میزائل بھی نصب ہیں جو کہ امریکی ہیلی کاپٹر ہیلفائر کا ایرانی ورژن بھی ہے اور فضاء سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے دشمنوں کو مزید کوف میں مبتلا کر گیا ہے۔
ایرانی فوج کی زیرزمین بیس کی اس نئی کامیابی کوالبتہ ابھی خفیہ رکھا گیا ہے اور بیس کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں 100 ڈرونز زرگوز کے پہاڑوں میں رکھے گئے ہیں جن میں ابابیل فائیو بھی شامل ہیں، سرنگوں میں ڈرونز کی لمبی قطاریں ہیں جن پر میزائل نصب ہیں اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی سو میٹر زمین کے نیچے ہےاور ان تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی ناممکن حد تک مشکل ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کےصہیونی حکام پہلے ہی امریکہ کی ریاست ویانامیں ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی مخلافت کر چکا ہے جس کے بعد اس نئی کامیابی نے اسرائیلی میڈیا میں خاصی ہل چل مچادی ہے۔