(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی خفیہ ایجنسی کے ان ایجنٹس کی گذشتہ 8 ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی جس کےباعث ان کی سرگرمیوں کو نوٹ کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے ثبوتوں کو اکھٹا کیا گیا اور یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست کے خفیہ انٹیلی جنس ادارے موسادکے سرکردہ کارکنان کی ایران میں گرفتاری کے بعد ایرانی عدالت کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ، کے ایجنٹ پکڑے گئے، ایرانی عدلیہ کے مطابق ان ایجنٹوں کو اپریل میں گرفتار گیا تھا۔
ایرانی عدالت کے مطابق موساد کے زیر حراست تینوں ایجنٹس اپریل کے اوائل میں ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کے منصوبے کی پلاننگ کے دوران گرفتار ہوئے تھےجن کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے جس کے بعد باقاعدہ طور پر جلد مقدمہ چلایا جائےگا۔
مزید معلومات کے مطابق صہیونی خفیہ ایجنسی کے ان ایجنٹس کی گذشتہ 8 ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی جس کےباعث ان کی سرگرمیوں کو نوٹ کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے ثبوتوں کو اکھٹا کیا گیا اور یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔