(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمپیوٹر کے غیر فعل ہوتے ہی موساد نے اسرائیلی وزارتی دفاتر کو مطلع کیا کہ سرکاری ویب سائٹس ایک غیرمعمولی سائبر حملے کا شکارہو چکی ہے جس کے باعث کمپیوٹر نے کام کر نا چھوڑ دیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی چینل کے مطابق ایک روز قبل ایران کی جانب سےایک ہیکرز گروپ کی مدد سے قابض ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے کمپیوٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی سہولت معطل رہی جبکہ اس سائبر حملے کی کامیاب کوشش کے نتیجے میں کہا جارہا ہے کہ ایرانی ہیکربہت قیمتی معلومات اکھٹا کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
عبرانی چینل کے مطابق سائبر حملے میں کمپیوٹر کے غیر فعل ہوتے ہی موساد نے اسرائیلی وزارتی دفاتر کو مطلع کیا کہ سرکاری ویب سائٹس ایک غیر معمولی سائبر حملے کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث کمپیوٹر نے کام کر نا چھوڑ دیا ہے اور معلومات کے چوری ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاہم صہیونی ویب سائٹس پر یہ سائبر حملہ جدید ترین تھ اجسے ناکام بنانے میں وقت لگا اور کافی حد تک قیمتی معلومات چوری ہونے سے نہ بچائی جا سکیں۔