(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ تین روز کے دوران مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک خاتون سمیت تین صیہونی آبادکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائئٹرز کے مطابق فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلیوں پر حملوں کے حالیہ سلسلے میں مالی مدد کی تھی۔
صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ "ہم دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہیں، جس کی حوصلہ افزائی، ہدایت اور اس کی مالی امداد ایران اور اس سے منسلک ممالک کی طرف سے کی جارہی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حملہ آوروں اور انہیں مالی امداد بھیجنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں کےنتیجے میں ایک صیہونی آبادکار خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔