(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران نے راکٹ لانچروں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا ہے اور فوجی مشقیں بھی کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تہران آنے والے دنوں میں حملہ کر دےگا۔
معروف امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئندہ دنوں کے دوران میں اسرائیل پر بھرپور حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب خطے کو ایک وسیع جنگ کی لپیٹ میں جانے سے روکنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
امریکی جریدے نے اپنی رپور ٹ میں لکھا ہے کہ تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور بیروت کے جنوبی نواح میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فؤاد شکر کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملے کا اعلان کیا تھا، خبار کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے کے اختتام سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ ایران نے راکٹ لانچروں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا ہے اور فوجی مشقیں بھی کر رہا ہےیہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تہران آنے والے دنوں میں حملہ کردے گا ۔