• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت انصاف: جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے ثبوت پیش کرنے کا اعلان

جنو بی افریقہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک فیصلہ نہیں آجاتا

بدھ 11-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی عدالت انصاف: جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے ثبوت پیش کرنے کا اعلان
0
SHARES
5
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 29 دسمبر کو جنوبی افریقہ کی جانب سے صیہونی ریاست کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے 26 جنوری کو  حکم دیا تھا کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی روکنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

جنوبی افریقہ کے ایوان صدر نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا ہےکہ وہ آئندہ ماہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں حقائق اور شواہد کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کرے گا جس میں یہ ثابت کیا جائے گا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطین میں نہتے شہریوں کی نسل کشی کا سنگین جرم کیا ہے اور عرب ممالک اس مقدمے کی حمایت کرنے پر راضی ہیں۔

سرکاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ مقدمہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عدالت اپنا فیصلہ جاری نہیں کرتی۔  ایوان صدر نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عدالت کے اب تک جاری کردہ عارضی احکامات پر عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو عالمی عدالت انصاف  نے جنوبی افریقہ کی طرف سے پیش کی گئی ایک فوری درخواست کے جواب میں ایک فیصلہ جاری کیا جس میں اسرائیل کو رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ شہر میں تمام زمینی گزرگاہیں، خاص طور پر رفح کراسنگ کو فوری کھولنے کا پابند کیا گیا۔ تاہم صہیونی حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے تمام احکامات ردی ٹوکری میں ڈال دیے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.