• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت انصاف : نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست

یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے

پیر 20-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عالمی عدالت انصاف : نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے  ہوئے بتایا ہے کہ  انھوں نے عالمی عدالت انصاف میں حماس کے رہنما اور غزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار پر سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ اور اس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بد ترین جنگی جرائم کےخلاف صیہونی وزیراعظم  نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔نیتن یاہو کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت پر پابندیوں کی دھمکیادھر اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گانٹز جو کہ نیتن یاہو کے سیاسی حریف بھی ہیں نے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں۔

Tags: عالمی عدالت انصافکریم خانیحییٰ السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.