(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بلاول زرداری نے بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے اور جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے آپریشن اور فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے فلسطینی تحریک اور جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صیہونی افواج کے فوجی آپریشن اور نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو روکیں۔
Strongly condemn brutal Israeli raids and airstrikes in Jenin in the occupied West Bank, killing 10 Palestinians and injuring 50. International community must act now to stop this egregious spilling of Palestinian blood. I reiterate strongest support for legitimate Palestinian…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 5, 2023
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں بہتے خون کو روکنے کے لیے اب ایکشن لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ جنین میں صیہونی فوج کے آپریشن میں چار بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر انفرااسٹریکچر ارو سڑکوں سمیت رہائشی گھروں کو تباہ کیا گیا۔