(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت نے غزہ کے شمال میں ایک اسرائیلی جاسوس طیارے کو مار گرایا، فلسیطنی مزجاہدین غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ زبردست جنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ صیہونی فوج کی گاڑیوں ٹینکوں اور زمینی فوجیوں کو ہلاک کررہے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں غزہ کے شمال میں تل الزطر کے علاقے میں ایک اسرائیلی جاسوس طیارہ "اسکائی لارک-2” کو مار گرانے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران، القسام نے "ال یاسین 105” گولوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور دو اسرائیلی پرسنل کیریئر کو تباہ کیا جبکہ دشمن فوجیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں ہلاکتیں اور متعدد زخمی ہوئے۔
انھوں نےبتایا کہ القسام مجاہدین نے خان یونس میں "ال یاسین 105” شیل سے ایک صہیونی ٹینک کو نشانہ بنایا اور وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ کے مشرق میں مارٹر گولوں سے اس جگہ کو تباہ کر دیا جہاں اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانہ بنایا تھا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کار صیہونی فوج کےساتھ گلی گلی صیہونی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہے جس میں انھیں بے تحاشہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔