(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں مرنے والے فوجی اور مالی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی حکومت کی جانب سےبتایا جارہا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان "ابو عبیدہ” نے غزہ میں اسرائیلی فوج کو پہنچائے جانے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ "گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہمارے مجاہدین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی 68 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں اور 53 صہیونی فوجیوں کو جھنم رسید کردیا۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ "ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 57 مختلف فوجی مشنز میں 53 صہیونی فوجیوں کو شروع سے ہی ہلاک کیا۔ اس دوران 4 مکانات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا اور دو سرنگوں کے داخلی راستے اور ایک بارودی سرنگ کو دشمن کے فوجیوں کے سامنے دھماکے سے اڑا کر تباہ کردیا گیا جبکہ اس دوران 8 مرکاوہ ٹینکوں کو تباہ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔