(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں ہونے والے نقصان پر سخت سنسر شپ کا مظاہرہ کررہی ہے ، اسرائیلی فوج اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا القسام بریگیڈ نے حملوں کی ویڈیوز جاری کردی۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری باز و شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صیہونی فوج کو پہنچائے گئے تازہ جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی جس کے تحت گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قسام مجاہدین کے ہاتھوں کم سے کم ایک خاتون فوجی سمیت 3 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں تفصیلات بتائی گئی ہیں جس کے مطابق مجاہدین نے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہونے والی صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کوالیاسین میزائل سے تباہ کیا، مجاہدین نے ایک عمارت میں چھپے ہوئے صیہونی فوج کے ایک اجتماع کو تی بی جی اینٹی پرسنل شیل سے نشانہ بنایا جس سے موقوع پر موجود اسرائیلی فوجی مردار و زخمی ہوگئے۔
بریگیڈ نے شفاء ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی اجتماعات پر مارٹر گولے داغے جبکہ شفاء اسپتال کے جنوبی حصے ایک اسرائیلی ٹروپ کیرئیر کو الیاسین میزائل سے کامیاب نشانہ بنایا۔
خان یونس کے علاقے میں مجاہدین نے تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے حملوں میں ہلاک ہونے والے تین فوجیوں کی تصدیق کی ہے جبکہ وز غزہ کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کو تسلیم کیا ہے۔