• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امام مسجد اقصیٰ کے دورہ الشیخ جراح پر فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی

منگل 15-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امام مسجد اقصیٰ کے دورہ الشیخ جراح پر فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ آج الشیخ جراح محلے اور القدس میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجود کی جنگ ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے نسلی تطہیر کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے  امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے دورہ الشیخ جراح کے دوران علاقہ مکینوں کے ساتھ اپنا بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور صہیونی آبادکاری کے نتیجے میں گھروں سے بے دخل کیے جانے والے اور مزید گھروں کی مسمار ی کے خطرے سے دوچار فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی دہشت گردی کے خلا ف ڈٹ کر کھڑےرہیں گےاور قابض ریاست کے فیصلوں  کو غیرقانونی، غیر انسانی قرار دیتے رہیں گے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ آج الشیخ جراح محلے اور القدس میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجود کی جنگ ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے نسلی تطہیر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کے حکمران القدس پر قبضے کی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہ ہےاس کے لیے قابض ریاست کے  مکروہ عزائم اور جارحانہ فیصلوں کو جائز سمجھنا بھی نا جائزفعل ہے۔

Tags: الشیخ جراحالقدسامام و خطیبعکرمہ صبریمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.