• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

امام مسجد اقصیٰ ہر صبح عمران خان کی ثابت قدمی کیلیے دعاگو

الشیخ عکرمہ نے کہا کہ وہ عمران خان کے فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف پرہر صبح انہیں دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں

ہفتہ 09-04-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امام مسجد اقصیٰ ہر صبح عمران خان کی ثابت قدمی کیلیے دعاگو
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)امام مسجد اقصیٰ نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح اور غیر مبہم الفاظ میں کسی نے فلسطین کا اس طرح ساتھ نہیں دیا، فلسطین کا بچہ بچہ انکی حمایت کا قرض دعاؤں کی صورت میں ادا کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ویڈیو لنک پر خصوصی گفتگو میں مسجد اقصیٰ کےبزرگ امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے وزیر اعظم عمران خان کے امت اسلامیہ کےحوالے نظریات اور فلسطین کیلئے او آئی سی اوراقوام متحدہ میں موثرطریقے سے  آواز بلندکر نے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں اور ان کی ثابت قدمی کے لیےدعاگو ہوں۔

الشیخ عکرمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے، عمران خان کی طرح واضح اور غیر مبہم الفاظ میں کسی نے فلسطین کا اس طرح ساتھ نہیں دیا، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کی حمایت کا قرض دعاؤں کی صورت میں ادا کر رہاہے، غزہ کی کشیدگی کے معاملے پر صہیونی مظالم کے خلاف فلسطین کی جاندار سفارت کاری پر وزیر خارجہ کے اقدامات نے دل جیت لیے۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین پر مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا، بابائے قوم اور عمران خان کے مؤقف کے تحت کسی صورت قابض ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے جس نے خطہ کے امن کو برباد کردیااور آج عمران خان فلسطین کیلیے غیر متزلزل حمایت کی سیاسی قیمت چُکا رہے ہیں۔

Tags: اقوام متحدہاو آئی سیخطیب الشیخ عکرمہ صبریعمران خانمسجد اقصیٰوفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادریویڈیو لنک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.