• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ضرورت پڑی تو صیہونی ریاست پر دوبارہ حملہ کریں گے، خامنہ ای کا اعلان،

مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی

جمعہ 04-10-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ضرورت پڑی تو صیہونی ریاست پر دوبارہ حملہ کریں گے، خامنہ ای کا اعلان،

Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei speaks during a meeting in Tehran, Iran, September 25, 2024. Office of the Iranian Supreme Leader/WANA (West Asia News Agency)/Handout via REUTERS/File Photo

0
SHARES
2
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پانچ سال بعد تہران میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت  کرائی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے آیت اللہ خامنہ کی اقتدا میں نماز جمعہ پڑھی۔

اسرائیل پر حالیہ ایرانی حملے کے حوالے سے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی ہے، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے۔ ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز اور ناگزیر تھا اور ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔

اپنے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی ہے، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کاحملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، اسرائیل قتل و غارت اور عام شہریوں کو قتل کرکے جیتنے کا ڈرامہ کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت کے جرائم اس کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔

خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کے تحفظ پر امریکی توجہ خطے کے وسائل پر قبضےکی پالیسی کا حصہ ہے، اسرائیل کو خطے سے یورپ تک توانائی کی برآمد کا راستہ بنانا مقصد ہے، خطے میں مزاحمت پیچھے نہیں ہٹے گی اور نا ہی اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ اور حماس پر فتح یاب ہو پائے گا۔

Tags: اسرائیلیایرانخامنہ ایشہیدصیہونیغزہفلسطینیمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.