• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی قیدی مرتے ہیں تو مریں، نیتن یاہو  ہٹ دھرمی پر قائم

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مفاد ہیں۔

جمعرات 05-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی قیدی مرتے ہیں تو مریں، نیتن یاہو  ہٹ دھرمی پر قائم
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل میں  چوتھے روز بھی  شدید احتجاج جاری ہے جس میں شریک لاکھوں صیہونی آبادکار مظاہرین نیتن یاہو کی حکمت عملی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اامریکہ ، مصر اور قطر کی ثالثی سے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں تاہم  فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے مصر اور غزہ کےدرمیان سرحدی علاقے سے اپنی فوج نہ ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم  شراکت داروں کے مطالبات اور عالمی دباوٓ کے باوجود  مصر کی سرحد سے اپنی فوج ہٹانے کو تیار نہیں ہے  اور کہتے ہیں کہ حماس کی طرف سے متعلقہ سرحد استعمال نہ کرنےکی ضمانت تک فوج رہےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔

نیتن یاہو نے غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق ممکنہ معاہدے کو برباد کیا: اسرائیلی میڈیااسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے برباد ہوگیا۔

واضح رہے کہ  صیہونی ریاست کے دار الحکومت تل ابیب میں  صیہونی  وزیراعظم کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے جس میں شریک لاکھوں مظاہرین نیتن یاہو کی حکمت عملی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور فوری طورپر عہدے سے الگ ہونے کے لئے مظاہرے کررہے ہیں جو اب پرتشدد شکل اختیار کرچکے ہیںٓ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مفاد ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطین یفلسطینینیتن یاہویرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.