(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران کے بیانات کا امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں”۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے گذشتہ روز ایک پریس بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے بیانات اور تبصروں کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ، حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے پیش رفت پر اسرائیل کی نظر ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات میں تبدیلی نہیں کی۔
ہیگاری کا مزید کہنا تھا کہ "جو کچھ ایران میں ہو رہا ہے ہم امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ اس کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم صیہونی افواج نے سلامتی سے متعلق عوام کے لیے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو داخلی محاذ کو کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے جلد از جلد آگاہ کیا جائے گااس لیے ہم حملے اور دفاع کے لیے تیار ہیں”۔