(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اجلاس میں فلسطین کی جانب سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے آئندہ اتوار کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قطر، امارات، اردن، مصر اور فلسطین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فلسطین کی جانب سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار، امداد متعارف کرانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اگلے مرحلے کے انتظامات پر متحدہ عرب موقف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس سعودی عرب میں ہونے والی پہلی اور اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والے دوسرے اجلاس کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ تیسرا اجلاس ہے جس میں پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔