• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم اپنے شہداء کے خون کو نہیں بھولتے، انتقام ضرور لیتے ہیں، حماس

فدائی حملہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور جنین میں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کا فطری ردعمل تھا۔

ہفتہ 28-01-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ہم اپنے شہداء کے خون کو نہیں بھولتے، انتقام ضرور لیتے ہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’حماس‘ نے غاصب صہیونیوں کے خلاف کیے گئے فدائی حملے پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے اور اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل قرار دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اور اس کی نام نہاد سیکیورٹی فوسز کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کے ( Neve Yaacov ) ’’نبی یعقوب‘‘ کے قریب الرام قصبے میں فدائی حملے میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو جہنم واصل کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہادرانہ آپریشن جنین کے شہیدوں کے بدلے میں کیا گیا ہے، یہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور جنین میں غاصبانہ قتل عام کا فطری  ردعمل تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے لوگ اپنے شہداء کے خون کو نہیں بھولتے مناسب وقت اور جگہ پر ان کا بدلہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح صیہونی فوج نے نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے شفاعت پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا جس میں ساٹھ سالہ خاتون سمیت کم سے کم دس فلسطینی شہید اور 20 سےزاید زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد فلسطین میں حالات سخت کشیدہ تھے اور فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیانتقامحماسشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.