• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نہتے شہریوں پر بمباری کے جواب میں یرغمال اسرائیلیوں کو قتل کردیں گے، القسام بریگیڈ

یرغمال شہری کو قتل کر کے بدلہ چکایا جائے گا اس کی ویڈیو جاری کی جائے گی اور ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

منگل 10-10-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نہتے شہریوں پر بمباری کے جواب میں یرغمال اسرائیلیوں کو قتل کردیں گے، القسام بریگیڈ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے تو ہ غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ  اس  کی زبان میں بات کریں گے۔

اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صیہونی دشمن کو متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں یرغمال ایک ایک اسرائیلی شہری کو قتل کرنا شروع کر دیں گے۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بغیر کسی وارننگ کے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو ہمارے دشمن کے ایک یرغمال شہری کو پھانسی دے کر اس کا بدلہ چکایا جائے گا اس کی ویڈیو جاری کی جائے گی اور ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل اس اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ ترجمان  ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ گیند اب سے اسرائیل کے کورٹ میں ہے ۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطین کی دوسری مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ اسلامی جہاد کے قبضے میں 30  شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمن سے اسی کی زبان میں بات کریں گے۔ وہ طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے تو ہم قابض دشمن کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کریں گے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Tags: ابو عبیدہاسرائیلیحماسشہیدصیہونیعزالدین القسام بریگیڈزفلسطینییرغمال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.