(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صحافی کے ایک سوال کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے درست معلومات نہیں ہے لیکن امید ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا اور اس فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مجھے درست معلومات نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کی دھمکی کے باوجود پیچھےہٹ جائےگا۔
دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا امکان بہت جلد ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔