• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم جانتے ہیں غاصب ریاست سے کب ،کہاں اور کیسے لڑنا ہے، خلیل الحیا

جمعہ 05-08-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہم جانتے ہیں غاصب ریاست سے کب ،کہاں اور کیسے لڑنا ہے، خلیل الحیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا مقصد اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کرنا ہے، ہم قابض ریاست  کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام میدانوں میں متحد ہیں اور ہم کسی بھی فلسطینی میدان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی ریاست کی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کےسینئر رہنما اور عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیا نے فلسطین کے ٹی وی چینل الاقصیٰ کو خصوصی انٹر ویودیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر متحد ہیں اور ہم کسی بھی فلسطینی کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔

الحیا نے مقامی الاقصیٰ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیا کہ "غزہ اپنے انتخابات سے پہلے صہیونی تنازعات کی قیمت ادا نہیں کرے گاکیونکہ مزاحمت جانتی ہے کہ کس طرح قبضے پر دباؤ ڈالنا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت "بالغ ہے اور وہ جانتی ہے کہ مسلسل تصادم کی بنیاد پر کب اور کہاں لڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کا مقصد قبضے کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فیلڈ کی صورت حال واضح ہےقابض ریاست اسرائیل وہاں کی صورت حال کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جلتی پر تیل ڈال رہا ہےاور آباد کاروں کی جارحیت آگ بھڑکا رہی ہے یاد رہے کہ جو بھی آگ لگاتا ہے اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

الحیا نے مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عمومی قومی صورت حال بن گئی ہے، جس میں تمام فرقوں کے فلسطینی عوام شامل ہیں اور ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا کی صہیونی ریاست کی طرف داری اور تعصب مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

Tags: اسرائیل غاصب ریاستاسلامی تحریک مزاحمت 'حماسخلیل الحیاغزہمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.