• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ کا ڈرون صیہونی ریاست میں 70 کلو میٹر تک جانے میں کامیاب

ہفتہ 19-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
حزب اللہ کا ڈرون صیہونی ریاست میں 70 کلو میٹر تک جانے میں کامیاب
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ نے شہید کمانڈر حسن اللقیس کی یاد میں "حسن” ڈرون لانچ کیا، جس نے 40 منٹ تک اڑان بھری اور صہیونی ریاست  کے اندر 70 کلومیٹر گہرائی تک پرواز کر کے اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نےصہیونی ریاست اسرائیل کی حدود میں داخل ہونےوالے ڈرون   کے حوالے سے  اپنے ایک جاری بیان میں تصدیق کی ہے  کہ شہید کمانڈر حسن القیس کے نام سے لانچ کیے گئے اس چھوٹی ساخت کے ڈرون نےایک روز قبل  قابض ریاست میں داخل ہو کر  70 کلو میٹر تک پرواز کی۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے گروپ کی لبنان میں ڈرون بنانے کی صلاحیت پر فخر کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کے ترقی یافتہ دفاعی نظام کی موجودگی میں لبنان کے ڈرون نے کامیابی سے 40 منٹ تک اڑان بھری اور صہیونی ریاست کی حفاظتی حد بندیوں کو توڑتا ہوا 70 کلومیٹر گہرائی تک جا پہنچا اور اپنا جاسوسی مشن مکمل کرنے کے بعد بحفاظت واپس چلا گیا جو کہ یقینی طور پر فخر کا باعث ہے ۔

اپنے بیان میں حسن نصر اللہ اسرائیل کواس ڈرون  کی کامیابی سے  خبر دار کیاکہ وہ لبنان کے اندر جدید ہتھیاروں کی تلاش کے لیے کوئی خصوصی کارروائی کرنے سے باز رہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل حزب اللہ کی جانب سے بھیجا گیا وائر لیس ڈرون اسرائیل کی تمام حفاظتی حد بندیوں کو توڑکرریاست میں  داخل ہوا اور چند منٹ بعد بحفاظت واپس بھی چلا گیا تاہم صہیونی جدید  ترقی یافتہ دفاعی نظام آئرن ڈوم لبنانی ڈرون کی شناخت کے بعد اسے  روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔

Tags: آئرن ڈومحزب اللہحسن نصر اللہڈرونشہید کمانڈر حسن اللقیسصہیونی ریاست اسرائیلصیہونی ریاستلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.