(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک بڑے میزائل لانچر سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شہر صفد پر بمباری کی ہے۔
صیہونی ریاست کے میڈیا نے بتایا کہ میزائل حملے کے نتیجے میں صفد میں ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق مجاہدین نے "لبنان سے صفد کی طرف تقریباً 50 میزائل داغے ، جس میں متعدد صیہونی آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام حزب اللہ کے راکٹوں کی شناخت کرنے میں فوری طورپر کامیاب نہیں ہوسکا جس کے باعث شہر میں سائرن بجنےمیں تاخیر ہوئی اس دوران 50 میں سے بعض راکٹ شہری آبادی پر گرے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دو آبادکاروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے یہاں یہ بات یاد رہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے مزاحمت کاروں کے حملوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کرنے پر سخت سنسر شپ عائد ہے جس کے باعث اسرائیلی فوج کو ہونے والے نقصان کی درست تفصیلات منظر عام پر نہیں آپاتی ہیں۔