(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کا جدید دفاعی نظام آئیرن ڈوم جس سے تامیر نامی ایک میزائل فائر ہوتا ہے ڈرون پرقبضے میں ناکام رہا اور جنگی طیارے بھی حزب اللہ کے ڈرون کو بحفاظت دشمن کی حدود سے واپس جانے سے نا روک سکے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے حسن نامی ڈرون طیارے کے داخل ہونے اور اس ڈرون طیارے کو انٹرسپٹ کرنے میں صیہونی فوج کی ناکامی پر قابض ریاست کی جانب سے بے بسی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 11.40 منٹ پر حسن نامی ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کی ایک جگہ سے پرواز شروع کی اور دشمنوں کے سارے وسائل اور پیشرفتہ ریڈار کے باوجود 12.10 منٹ تک اسرائیلی عسکری حکام کو اس ڈرون کی خبر ہی نہیں ہو سکی جبکہ ڈرون طیارے نے مقبوضہ فلسطین کے آسمان میں 30 کلومیٹر کا سفر طے کرلیا تھا اور صفد شہر کے نزدیک روش بینا علاقے تک پہنچ گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا جدید دفاعی نظام آئیرن ڈوم جس سے تامیر نامی ایک میزائل فائر ہوتا ہے لیکن وہ ٹارگٹ پرقبضہ کر نے میں ناکام رہا اور جنگی طیارے بھی حزب اللہ کے ڈرون کو بحفاظت دشمن کی حدود سے واپس جانے سے ناروک سکے۔
اسرائیلی حکام نے آئیرن ڈوم اور جنگی طیاروں کی ناکامی کے بعد دریائے طبریا کے شمالی علاقے پر کئی ہیلی کاپٹر بھیجے اور قیاس کیا کہ اب طیارہ اسی راستے سے واپس ہوگاتاہم لبنانی ڈرون اسرائیلی ریڈار کی گرفت میں بھی نہ آیا اورطیارے کو مار گرانے کی دشمن کی غلط فہمی اس وقت دور ہوئی جب وہ اسرائیلی دفاعی لائن تباہ کر کے صحیح و سالم واپس حزب اللہ تک پہنچ گیا۔