(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس کے رہ نماؤں کے قتل ، پیجر اور دیگر مواصلاتی آلات میں دھماکوں کا بدلہ ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےنام نہاد دارالحکومت تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد‘ کے ہیڈ کواٹر کو لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج پہلی بار نشانہ بنایا، غزہ اور لبنان پر وحشیانہ جارحیت شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب موساد کے صدر دفترکو بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنا گیا ہے۔
لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ تحریک نے آج صبح 6:30 بجے "قادر 1” بیلسٹک میزائل سے نام نہاد صیہونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے مضافات میں صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس کے رہ نماؤں کے قتل ، پیجر اور دیگر مواصلاتی آلات میں دھماکوں کا بدلہ ہے۔
دوسری جانب غاصب صیہونی افواج کے ریڈیو نے تسلیم کیا کہ جنگ کے آغازکے بعد پہلی بار لبنان سے تل ابیب کی طرف میزائل داغے گئے اور دعویٰ کیا گیا کہ میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا۔