• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل پر حزب اللہ کی بمباری: 170 سے زائد گھر تباہ، سیکڑو ایکڑ اراضی پر آگ لگ گئی

ہم پوری کمیونٹیز کو کھو رہے ہیں اس طرح کے حالات میں  لوگ زندہ نہیں رہ سکتے،  یہاں کوئی زراعت نہیں، سیاحت نہیں، یہاں کچھ بھی نہیں بچا ہے۔

پیر 03-06-2024
in خاص خبریں, فلسطین
0
اسرائیل پر حزب اللہ کی بمباری: 170 سے زائد گھر تباہ، سیکڑو ایکڑ اراضی پر آگ لگ گئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آج پورے شمال میں سائرن گولیوں  اور دھماکوں کی آوازیں  آتی رہیں نہاریہ میں آگ  سے سیکڑوں اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے چینل 12  نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقوں میں اس وقت شدید جنگ جاری ہے۔ "آج پورے شمال میں سائرن گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں ، گیلیل  میں حزب اللہ کی جانب سے  سیکڑوں میزائل داغے گئے جس میں سے اکثریت کو اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم روکنےمیں ناکام رہا  جس کےباعث  غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے تقریبا 170 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔

رپورٹ کےمطابق بمباری سے دسیوں ہزار صیہونی آبادکار زیر زمین شیلٹرز میں گھنٹوں تک بند رہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمال میں  حزب اللہ کی جانب سے  اب اسرائیل کے ان قصبوں پر بھی بمباری کی جاری ہے جن کو خالی نہیں کرایا گیا تھا جو بظاہر حزب اللہ کے  میزائلوں کی دسترس سے دور سمجھے جارہے تھے۔

"شہر کے میئر ڈیوڈ ازول نے حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  "ہم پوری کمیونٹیز کو کھو رہے ہیں اس طرح کے حالات میں  لوگ زندہ نہیں رہ سکتے،  یہاں کوئی زراعت نہیں، سیاحت نہیں، یہاں کچھ بھی نہیں بچا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ "لبنان سے میزائلوں اور ڈرونوں کے داغے جانے کے بعد نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی اور سیکڑوں ایکڑ کی اراضی خاکستر ہوگئی  جبکہ حیفہ کے علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع بھی ہیں ۔

Tags: آبادکاراسرائیلبمباریحزب اللہصیہونیمشرقی سرحدنہاریہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.