(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن کو تین مختلف محاضوں حماس ، حزب اللہ اور غرب اردن میں دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا ہے۔
گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی لبنانی سرحد پر لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنگجو ؤں نے صیہونی فورسز پر حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کے ساتھ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جوابی حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے ایک مانیٹرنگ چوکی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید ہوگئے۔
حزب اللہ کے جنگجو ؤں کی شہادت کے حوالے سے کسی اور ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے مانیٹرینگ چوکی پر بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔