(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع دو نگرانی پوسٹوں اور شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مقام کو بھی نشانہ بنایاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقبو ضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں قابض صہیونی فضائیہ نے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جس سے مشرقی غزہ کی پٹی میں کئی اہداف پرحملوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
صہیونی قبضے نے مشرقی غزہ میں رات گئے متعدد اہداف پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس سےدھویں اور ملبے کے بادل آسمان پر اڑنے لگےاور علاقہ دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا۔
صہیونی فوج نےکھلی جارحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے تین الگ الگ اہم مقامات پر فلسطینی مزاحمتی چوکیوں کو نشانہ بناکرنقصان پہنچایا جن کی تصدیق فلسطینی اور صہیونی دونوں ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مربوط حملے میں صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع دو نگرانی پوسٹوں اور شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مقام کو بھی نشانہ بنایاہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے تاہم صہیونی فضائیہ کی جانب سے فلسطینی املاک کو بھر پور نقصان پہنچاہے۔