• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی عدالت انصاف کی سماعت:  نتین یاہو کی فرعونیت ہوا ہوگئی

جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی وزیراعظم جنگ بندی کے بجائے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے لیکن اب بدلتے حالت نے ان کو تشویش میں مبتلہ کردیا ہے۔

جمعرات 11-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی عدالت انصاف کی سماعت:  نتین یاہو کی فرعونیت ہوا ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو کو  بتایا گیا ہے کہ  عالمی عدالت انصاف  میں اسرائیل کے خلاف  فیصلہ آنے کی توقعات بہت زیادہ ہیں ،   عالمی عدالت انصاف کی سماعت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کے حوالے سے لہجہ تبدیل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے، جنوبی افریقا کی جانب سے  عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست  پر سماعت آج گیارہ جنوری  کو ہوگی ۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ  غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کئے گئے اقدامات جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں جس کے بعد صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو  نے اپنے ایک بیان میں  اپنے لجہے کو مکمل تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضے کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور  اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔، مقاصد کے حصول کےبعد غزہ سےفوج نکال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کے بجائے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ  افواج کے پاس جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور لڑائی حماس کے ختم ہونے تک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے بغیر بھی یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے، جنگ کے بعد غزہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، یحییٰ السنوار کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کریں گے اور جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول اسرائیلی فورسز کے ہاتھ میں ہو گا۔

Tags: آئی سی جےاسرائیلشہیدصیہونیعالمی عدالتغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.