(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مذہبی رہنماؤں کی اپیل کے جواب میں مسجدکو صہیونی آبادکاروں کے دھاووں سے محفوظ بنانے کیلیے فلسطینیوں نے باقاعدگی سے مسجد آنا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی قرب و جوار اور دور کی مسافت طے کر کے مسجد اقصیٰ پہنچے اور باب الرحمۃ میں جمع ہوئےجس کے بعد نماز کےخطبےکا اعلان کیا گیااوربیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے تقریبا 08 ہزارکے قریب مسلمانوں نے نماز جُمعہ ادا کی۔
القدس اسلامی اوقاف کے مطابق فلسطینی مذہبی رہنماؤں کی اپیل کے جواب میں مسجدکو صہیونی آبادکاروں کے دھاووں سے محفوظ بنانے کیلیے فلسطینیوں نے باقاعدگی سے مسجد آنا شروع کر دیا ہے خطبہ کے دوران امام مسجد اقصیٰ نے القدس کے رہائشیوں اور وہاں پہنچنے والے تمام فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی اور دینی زمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اسلامی مقدس مقام پر اپنی موجودگی کو مزید بڑھائیں۔