• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا تین یورپی ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم

ان ملکوں کا یہ اہم قدم ہمارے حق وطن کی تصدیق کرتا ہے۔'' پوری دنیا کے ملک ہمارے قومی حقوق اور وجود کو تسلیم کر رہے ہیں

جمعرات 23-05-2024
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس کا تین یورپی ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کی دلیرانہ مزاحمت،استقامت اور قربانیوں کو ثمر ہے کہ یورپ کے تین ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی بات کی ہے

فلسطین پر غیر قانونی قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اور بین الاقوامی امور کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ااے ایف پی سے بات کرتے ہوئے یورپی ممالک آئرلینڈ ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ‘ ان ملکوں کا یہ اہم قدم ہمارے حق وطن کی تصدیق کرتا ہے۔” پوری دنیا کے ملک ہمارے قومی حقوق اور وجود کو تسلیم کر رہے ہیں’ ہمیں یقین ہے یہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے یہ بہت اہم موڑ بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ "یہ ہماری سرزمین پر ہمارا حق قائم کرنے کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔ یروشلم کے ساتھ ہماری آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، اور ہم دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جائز قومی حقوق کو تسلیم کریں، ہمارے فلسطینی عوام کی آزادی اور آزادی کی جدوجہد کی حمایت کریں، اور ہماری سرزمین پر صیہونی قبضے کو ختم کریں۔

واضح رہے کہ 2041 میں سویڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا  جو  مغربی یورپ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا یورپی یونین کا رکن ملک تھا  اس سے قبل  پہلے چھ دیگر یورپی ممالک بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ہنگری، پولینڈ اور رومانیہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔جبکہ 1988 سے اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے  139ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔

Tags: آئرلینڈاسپیناسرائیلیبلغاریہحماسڈاکٹر باسم نعیمصیہونیفلسطینیناروے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.