(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی سرنگوں نے اسرائیل اور امریکہ کو حیران کر دیا ہے یہ سرنگیں انتی بڑی ہے جس کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی ، ان کو تباہ کرنے میں سالوں لگیں گے
امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے گذشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جنگی حکمت عملی اور صلاحیتوں کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں اعترف کیا ہے کہ حماس کی سرنگیں جنگی حکمت عملی کا اعلیٰ نمونہ ہیں ان سررنگوں نے اسرائیل سمیت امریکہ کو بھی حیران کر دیا ہے ، حماس کی ایک سرنگ تو فٹ بال کے تین میدانوں تک پھیلی ہوئی ہے جو ناقابل یقن ہے۔
نیویارک ٹائمز نے غزہ جنگ میں شامل بعض اسرائیلی افسران سے حاصل ہونے والی تفصیلات کو شائع کیا ہے خبار نے اسرائیلی حکام اور فوجیوں سے بات کی جنہوں نے سرنگوں کا دورہ کیا، اس کے علاوہ موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے تاثرات بھی شامل کیئے جو حماس کی سرنگوں کے حوالے سے معلومات رکھتے تھے۔
اسرائیلی اور امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ حماس کی جانب سے تعمیر کی گئی سرنگوں کی وسعت، گہرائی اور معیار نے انہیں حیران کر دیا، انہوں نے کہا کہ حماس نے سرنگیں بنانے کے لیے جن مشینوں کا استعمال کیا تھا وہ بھی ناقابل یقین ہیں، کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ حماس نے جنگ کی ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جو متاثر کن اور قابل تعریف ہے۔
اخبار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو غزہمیں حماس کے ایک سینئر رہنما کے گھر کے نیچے ایک تنگ سرنگ ملی جو تقریباً سات منزلہ گہرائی میں جاتی ہےسرنگوں کے بارے میں یہ نئی تفصیلات اور معلومات، جن میں سے کچھ کا اعلان اسرائیلی فوج نے کیا تھا اور ان کی ویڈیو اور تصاویر میڈیا کو جاری کی گئی تھیں، یہ سرنگ اتنی تنگ تھی کہ ایک شخص مشکل سے اترسکتا تھا لیکن یہ سرنگ ساتھ منزلہ گہرائی تک تھی جس کھو کیسے کھودا گیا ہوگا یہ قابل غور ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اب یقین ہے کہ غزہ کے نیچے بہت گہری سرنگیں ہیں جب کہ اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ انہیں ناکارہ بنانے میں برسوں لگیں گے۔