(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کو 370 روز گزرجانے اور طاقت کے بدترین استعمال کے باوجود غاصب فوج آج بھی اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہے اور حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تحریکیں صیہونی فوج کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج جاری حملوں کے مناظر جاری کردیئے ہیں۔
القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری مناظر اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مزاحمتی حملوں میں قابض فوج کے ہزاروں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیاجا چکا ہے
بدھ القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے بریگیڈز کے مجاہدین کے صیہونی افواج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متعدد عسکری رپورٹیں شائع کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجابدین نے متعدد جنگی محوروں میں گھس کر دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا مقابلہ کیا اور دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی آرمر گولے اور اینٹی پرسنل میزائل کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاوی جنکشن کے قریب گھات لگا کر ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الاسراء محلے میں "الیاسین 105” گولے سے صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔
القسام مجاہدین نے صہیونی فوج پرایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے حملہ کرکے ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں متعدد صہیونی فوجی دب کر ہلاک گئے۔