• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یوم القدس: اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مذہبی جنگ چھیڑ رہا ہے،حماس

فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات اور مقدسات کو صہیونی جارحیت سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔

ہفتہ 15-04-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین, یوم القدس
0
یوم القدس: اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مذہبی جنگ چھیڑ رہا ہے،حماس
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے 14 اپریل 2023 بروز جمعہ یوم قدس کی یاد میں ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے والے عرب اور اسلامی عوام کو سراہا ہے۔

یوم قدس کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کے دوران غزہ میں تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے کہا کہ مزاحمت ہمیشہ بیت المقدس کے عوام کی ثابت قدمی کی حمایت اور حفاظت کرے گی۔

السنوار نے مقبوضہ بیت المقدس ، مقبوضہ مغربی کنارے اور 1948 کی مقبوضہ سرزمین کے فلسطینی عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم کے اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف صہیونی دشمن کے قبضے کے ذریعے چھیڑی جانے والی ’مذہبی جنگ‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے الاقصیٰ میں متحرک ہوں۔

السنوار نے اپنی تقریر میں عرب اور اسلامی ممالک کے اتحاد اور ان کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسلمانوں کے پہلے مسئلے کے گرد اکٹھے ہو سکیں۔

حماس کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات اور مقدسات کو صہیونی جارحیت سے بچانے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو حماس تحریک کے ایک بیان میں عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ہمارے فلسطینی عوام کے لیے مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے تمام کوششوں کو متحرک کریں۔

بیان میں اندرون ملک اور بیرون ملک پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اپنے وطن کے دفاع کے لیے جامع مزاحمت کا آپشن قبول کیا ہے۔

یوم قدس کی مناسبت سے اور فلسطینی عوام اور مزاحمت کی تجدید کے لیے مختلف عرب اور اسلامی ممالک میں جمعہ کے روز کئی ریلیاں نکالی گئیں۔

Tags: اسرائیلیالسنوارحماسصہیونیفلسطینییوم القدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.