(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے رہنما نے کہا کہ امریکہ روس کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگ کے میدان میں اترنے پر قادر ہی نہیں ہےاور یہ دنیا میں عالمی تبدیلیوں کی جانب اشارہ ہے.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بربریت کے خلاف مستعد اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ موسی ابومرزوق نے اپنے ایک جاری کر دہ بیان میں روس اور یوکرین میں جنگی صورت حال اور امریکہ کا اپنے اتحادی کی مدد کے لیے آگے نہ آنے کے حوالے سے کہا ہے اب امریکی یونی پولر یا اجارہ داری کا دور ختم ہو چکا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ امریکہ روس کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگ کے میدان میں اترنے پر قادر ہی نہیں ہےاور یہ دنیا میں عالمی تبدیلیوں کی جانب اشارہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین جنگ نے ایک بڑا سبق یہ سکھایا ہے جسے ساری دنیا کو سمجھنا ہو گا۔