(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے کہا کہ القدس تک پہنچنا اوریاد گار ابراہیمی سمیت مقدس مقامات کی بےحرمتی آگ کے ساتھ کھیلنا ہے وقت آگیا ہے کہ قابضین آگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں، غزہ کی پٹی القدس میں فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب حکمرانوں کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
تحریک حماس واضح طور پر اسرائیل کو مخاطب کر تے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ جراح اور القدس میں جو کچھ کیاجارہا ہے ان سب کے ذمہ دار خود صہیونی حکمران ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ القدس تک پہنچنا اوریاد گار ابراہیمی سمیت مقدس مقامات کی بےحرمتی آگ کے ساتھ کھیلنا ہے وقت آگیا ہے کہ قابضین آگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں، غزہ کی پٹی القدس میں فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے تیارہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی رہائشیوں کو زبر دستی ان کے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر کشیدگی میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا کہ جب صہیونی دائیں بازو کے نمائندے اتمار بن گوئیر نے اپنا دفتر الشیخ جراح کے پڑوس میں فلسطینی عمارت میں منتقل کردیااور دوسری جانب الخلیل میں صہیونی فوج نےتاریخی مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مسجد کی بےحرمتی کی۔