• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی غزہ کی تعمیر نو ، مصائب کو کم کرنے کے لیے نئی تجویز

غزہ کی تعمیر نو کو تیز کرنے کی کوششیں حماس کی اولین ترجیح ہیں، اور یہ عمل ثالثوں کے ساتھ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

جمعہ 24-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کی غزہ کی تعمیر نو ، مصائب کو کم کرنے کے لیے نئی تجویز
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  حماس کے رہنما زاہر جبارین نے آنے والی مرحلے میں تحریک کی جانب سے اٹھائے جانے والے نئے اقدامات اور انتظامات کا انکشاف کیا، جن کا مقصد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی رفتار کو تیز کرنا اور شہریوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

جبارین نے بتایا کہ کل غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے چار قیدیوں کے ناموں کی دوسری قیدیوں کے نام تبادلے کے معاہدے کے ثالثوں کو فراہم کیے جائیں گے، اور غزہ کے شہریوں کو اگلے ہفتے سے جنوب سے شمال کی طرف منتقل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کی نگرانی فلسطینی اور مصری انتظامیہ کے تحت کی جائے گی، اور "نتساریم” علاقے میں گاڑیوں کی تلاشی قطری اور مصری نگرانی میں ہوگی۔

جبارین نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کو تیز کرنے کی کوششیں حماس کی اولین ترجیح ہیں، اور یہ عمل ثالثوں کے ساتھ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے کے حوالے سے جبارین نے بتایا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت دو ہفتے بعد شروع ہوگی، جس میں تعمیر نو کے اقدامات شامل ہوں گے، جنہیں ثالث ضمانت دیں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے جبارین نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام محاذوں کو بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حماس قومی مفاہمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

Tags: اسرائیلیحماسزاہر جبارینصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.