• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی خاتون صحافی کی شہادت پراظہار تعزیت

جمعرات 12-05-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس کی خاتون صحافی کی شہادت پراظہار تعزیت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی میڈیا اور صحافی برادری قوم کے حقیقی محافظ ہیں اور صحافی ابو عاقلہ کا مشن جاری رکھیں گےوہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والی الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں الجزیرہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ولید العمری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صحافی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نےبات چیت کے دوران ڈائریکٹر ولید العمری سےکہا کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا وحشیانہ واقعہ معاصر تاریخ میں اسرائیلی ریاست کے گھناؤنے جرائم میں سے ایک اور ناقابل معافی جرم ہےانہوں نے کہا کہ  "شہید ابو عاقلہ صہیونی ریاست کے گھناؤنے جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے شہید ہوئیں ان کا نام فلسطینی تاریخ میں زندہ رہے گا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی میڈیا اور صحافی برادری قوم کے حقیقی محافظ ہیں اور صحافی ابو عاقلہ کا مشن جاری رکھیں گےوہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز  قبل غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ پر پر تشدد کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کی  کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند گولیاں چلائیں اور نتیجے میں قطر سے نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل الجزیرہ ٹی وی کی سینئر نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ شہید جبکہ  ان کےساتھی علی سمودی زخمی ہوگیا تھا۔

Tags: اسماعیل ہنیہاظہار تعزیتالجزیرہ ٹی ویحماسسینئرخاتون صحافی شہیدشیرین ابو عاقلہفلسطینی میڈیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.