(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نےفلسطینیوں کو پیغام فتح دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصٰی کی فتح قریب ہےاور اس فتح کو نفیر عام کا عنوان دیا جائے گا جس کوکامیاب بنانے کے لیے فلسطین بھر کے مسلمانوں سے نماز فجر سے ہی مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مرابطین سمیت اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مسلمانوں سےایک روز بعد آنے والے جمعتہ المبارک کے روز’نفیر عام‘ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔
حماس کی جانب سے فلسطینیوں کو پیغام فتح دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد اقصٰی کی فتح قریب ہےاور اس فتح کو نفیر عام کا عنوان دیا جائے گا جس کوکامیاب بنانے کے لیے فلسطین بھرکے مسلمانوں سے نماز فجر سے ہی مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل ہے، فلسطینی قوم اور ان کے عزائم صہیونیت کو شکست دینے میں ناکامی کا باعث بنیں۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ یہ مبارک مہم ایک عظیم تحریک کی نمائندگی کرتی ہے جو قابض ریاست اور اس کے لیڈروں کے لیے بڑے چیلنج کا پیغام ہےاس کے ساتھ ساتھ یہ اسرائیلی فوج اور اسرائیلی ریاست کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ الاقصیٰ اور المرابطین پر حملہ ایک سرخ لکیر ہے۔
حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں اور جارحیتیں تاریخی علامتوں اور حقائق کو مٹانے یا ہمارے عزم کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔