(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ پر اگر حملہ ہوا تو ہم اسے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے الاقصی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے مقابلے میں ہم فلسطینیوں کے لیے مقبوضہ یروشلم اتحاد کی علامت ہے۔ انھوں نے فلسطینی عوام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وہ استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ صہیونی ریاست کے قبضے اور نسل پرستانہ پالیسیوں نے فلسطینیوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ اختیار نہ کر سکیں۔
الاقصی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا فلسطینیوں کی طاقت اور فطری مزاحمت درحقیقت اسرائیلی قبضے کو ہی ظاہر کرتا ہے۔ جس کے خلاف وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ یقیناً ہماری فلسطینی عوام اسرائیلی انتہا پسندی کا مقابلہ کرے گی۔
خلیل الحیا نے خبردار کرتے ہوئے کہا حماس کبھی بھی الاقصیٰ مسجد کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ مسجد اقصیٰ پر اگر حملہ ہوا تو ہم اسے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔