• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 حماس کا شہید فلسطینی عدی التمیمی کو خراج عقیدت

عدی التمیمی ہمارا ہیرو ہے اس نے جو کچھ کیا، وہ ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے ایک الہامی کیفیت کی نمائندگی کرتا ہے

جمعہ 21-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
 حماس کا شہید فلسطینی عدی التمیمی کو خراج عقیدت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان جو صہیونی دشمن پر کاری ضبر لگانے اور دشمن کے اعصاب شل کرنا چاہتے ہیں وہ شہید عدی کی پیروی کریں، عدی التمیمی ہمارا ہیرو ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی بیرون ملک قیادت کے اہم رُکن ہشام قاسم نے گذشتہ روز صہیونی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عدی  التمیمی ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے جو کچھ کیا، وہ ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے ایک الہامی کیفیت کی نمائندگی کرتا ہے۔

 ہشام قاسم نے کہا کہ فلسطینی نوجوان جو صہیونی دشمن پر کاری ضبر لگانے اور دشمن کے اعصاب شل کرنا چاہتے ہیں وہ شہید عدی کی پیروی کریں، عدی التمیمی ہمارا ہیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید کو گرفتار کرنے میں ناکامی کی وجہ سے صہیونی ریاست کے اداروں کے اندر الزام تراشی اورباہمی الزامات کے تبادلے کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ نام نہاد صہیونی سکیورٹی ادارے عدی کو گرفتار کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پرعاید کرتے تھے۔

 واضح رہے کہ چند روز پیشتر فلسطینی نوجوان عدی التمیمی نے ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونے والی ایک اہلکار شدید زخمی بتائی جاتی ہے۔ اس کے بعد قابض فوج عدی تمیمی کا مسلسل تعاقب کررہی تھی۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے مشرق میں اس کا تعاقب کرنے کے بعد اسے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

Tags: عدی التمیمیہشام قاسم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.