(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "حماس” نے خبردار کیا ہے کہ "مسجد اقصیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموش نہیں بھیٹیں گے غاصب ریاست کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔”
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان، عبداللطیف ال قانو’ نے گذشتہ روز "قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی البراق اسکوائر پر دھاوا بولنا اور تلمودی رسمات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی اور نئی حکومت میں شدت پسند وزیر برائے قومی سلامتیایتمار بین گویر کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری رکھنے کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ "مسجد اقصیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموش نہیں بھیٹیں گے غاصب ریاست کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام بہادری کے ساتھ ان "احمقانہ اشتعال انگیزیوں” کا مقابلہ کریں گے اور قبضے کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ پر دھا ؤں کو وزیر بننے کے بعد بھی جاری رکھیں گے ۔