(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم تمام بین الاقوامی فورمزپر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کویت کی کوششوں اور اسرائیل تعلقات مخالف مؤقف کی تعریف کرتے ہیں اورامیر کویت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کویتی امیرمملکت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کے قومی دن پر مبارک باد کا پیغام بھیجااور اس تہنیتی پیغام میں کہا کہ تحریک حماس اس اہم موقع پر کویت کو تمام فلسطینیوں کی جانب سے مبارک پیش کرتی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کویت کے 61ویں قومی دن اور 31ویں یوم آزادی کے موقع پر انتہائی مخلصانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین کی حمایت میں کویت، امیرکویت، حکومت اور عوام کے باوقار مؤقف سمیت ریاست کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت پر فخرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام بین الاقوامی فورمزپر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کویت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے مؤقف کی تعریف کرتے ہیں اور اس سے تعلقات کی مخالفت پر امیر کویت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
جبکہ مستقبل میں بھی شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے اس باوقار مشن کو جاری رکھنے اوراس میں استحکام کی دیرپا پالیسی کی امید رکھتے ہیں۔